Skip to main content

پیپلز پارٹی کا 31 جنوری تک استعفی جمع کرانے اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

 کراچی: پیپلز پارٹی نے 31 جنوری تک اپنے تمام ارکان اسمبلی کے استعفی پارٹی قائدین کے پاس جمع کرانے اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ساتھ ہی قومی و پنجاب اسمبلی میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تجویز بھی پیش کردی۔


اس بات کا اعلان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 31 جنوری تک تمام ارکان اسمبلی کے استعفی پارٹی قائدین کے پاس جمع ہوجائیں گے، ہم حکومت گرانے کے لیے 31 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں تاہم استعفی کب دینے ہیں یہ پی ڈی ایم طے کرے گی۔


بلاول نے حکومت سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کا امکان ایک بار پھر رد کردیا اور کہا کہ حکومت کے جانے اور وزیراعظم کے کرسی چھوڑنے تک کسی قسم کی بات نہیں ہوگی، اس سے پہلے ہم حکومت گرائیں حکومت خود ہی چلی جائے تو بہتر ہے لیکن اگر وہ 31 جنوری تک نہیں جاتی تو ہمارا پلان تیار ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ہماری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے طے کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی آل پارٹیز کانفرنس کے لائحہ عمل پر چلتے ہوئے اے، بی اور سی ایکشن پلانز پر عمل کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کو حکومت کو ہر فورم پر چیلنج کرنا چاہیے، پورے پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتوں کو ہر فورم پر ہر ہتھیار کے ساتھ لڑنا چاہیے، کمیٹی سمجھتی ہے کہ ناجائز حکومت کو عدالتوں اور پارلیمان میں بھی چیلنج کرنا چاہیے جس کے لیے پنجاب اور نیشنل اسمبلی میں چیلنج کرنا چاہیے اور ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔


یہ پڑھیں : پیپلزپارٹی اجلاس، اراکین نےاستعفوں کو نوازشریف کی وطن واپسی سے مشروط کردیا


چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم مل کر سیینٹ الیکشن میں بھی حکومت کا مقابلہ کریں گے، پی ڈی ایم اگر مل کر سینیٹ الیکشن لڑے تو زیادہ بہتر ہوگا، جب بھی پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا ہم اپنی کمیٹی کی تجاویز ان کے سامنے پیش کریں گے، کمیٹی صاف و شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے یعنی 2018ء میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کے ذریعے کی گئی دھاندلی دہرائی نہ جائے۔


بلاول نے کہا کہ ہماری کمیٹی سمجھتی ہے کہ ملک بھر میں کئی جگہ مردم شماری درست ظاہر نہیں کی گئی، اس پر فاٹا میں بھی اعتراضات اٹھائے گئے، ہم نے صرف جمہوری عمل چلنے اور مردم شماری نتائج ری چیک کے لیے حکومت کو وقت دیا، ہم کل بھی اس کے خلاف تھے اور آج بھی اس کے خلاف ہیں، ہم باقاعدہ حکومتی اتحادی سے رابطہ کریں گے جنہوں ںے مردم شماری پر اعتراض کیا، مردم شماری پورے پاکستان کا ایشو ہے جب تک مردم شماری درست نہیں ہوگی عوام کو ان کا حق نہیں ملے گا، دھاندلی بھی اسی مردم شماری کی بنیاد پر کی گئی۔


چیئرمین پی پی نے کہا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اب خود مختلف جماعتوں اور طبقات سے رابطہ کریں گے جنہیں اس حکومت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جیسا کہ اسٹیل مل، پی آئی اے ملازمین، کسان، مزدور کے ساتھ اور کراچی  کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے یہ عوامی ایشوز ہمارے ایشوز ہیں۔


خواجہ آصف کی گرفتاری پر بلاول ںے کہا کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ہم ایسی کسی بھی گرفتاری کے سخت خلاف ہیں۔





Comments

Popular posts from this blog

سیمسنگ گلیکسی اے 12 نے پاکستان میں ہیلیو پی 35 ایس سی ، 48 ایم پی کواڈ کیمرا ، اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ لانچ کیا۔

 سیمسنگ کے گلیکسی اے سیریز فون کی نئی لائن نے ابھی گلیکسی اے 12 کے ساتھ ہی پاکستان میں آغاز کیا۔ یہ ایک بجٹ کا نمونہ ہے ، جس میں آخری نسل کے سیمسنگ گلیکسی اے 11 کے مقابلے میں مٹھی بھر کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ یہاں کورین صنعت کار پیش کررہا ہے۔ ہم سام سنگ گلیکسی اے 12 کے انٹرنل سے شروع کرتے ہیں۔ میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 35 ، جو 2018 میں سامنے آیا تھا ، نے گلیکسی اے 11 کے اندر چار سالہ اسنیپ ڈریگن 450 کی جگہ لی ہے۔ مائکرو چیپ کے اندر اعلی کارکردگی والے کور 2.3GHz پر جمے ہوئے ہیں۔ لیکن یہ متروک 12nm من گھڑت عمل پر مبنی ہے لہذا ، اس حد میں بڑے پروسیسرز کی طرح طاقتور حامل نہیں ہوسکتی ہے۔ گرافکس کا بھی حال ہے۔ اگر گیمنگ کی کارکردگی آپ کی فہرست میں ہے تو ، آپ ژیومیومیٹا کا سستا POCO M3 یا Redmi 9 پاور میں پائے جانے والے اسنیپ ڈریگن 662 سے غلط نہیں ہوسکتے ہیں۔ بیٹری کا سائز 4000 mAh سے 5000 mAh تک بڑھ گیا ہے ، جسے اب بھی 15W فاسٹ چارجنگ ٹکنالوجی نے بیک اپ کیا ہے۔ Android10 پر مبنی OneUI 2.0 سیمسنگ گلیکسی اے 12 کو طاقت دیتا ہے۔ اور 4 جیبی میموری ملٹی ٹاسک کرتی ہے۔ سیمسنگ نے کیمرہ ہاؤسنگ کو دو

پاکستان میں انفنکس ہاٹ 10 پلے کا آغاز۔ لاگ ان سطح کی قیمت کیلئے دیرپا بیٹری

 پاکستان میں انفنکس ہاٹ 10 پلے کا آغاز۔ لاگ ان سطح کی قیمت کیلئے دیرپا بیٹری ہاٹ 10 پلے نے ابھی ابھی پاکستان میں قدم رکھا۔ یہ اندراج کی سطح کے ہاٹ 10 لائن اپ میں تیسرا اضافہ ہے ، جس میں پہلے ہی انفینکس ہاٹ 10 اور ہاٹ 10 لائٹ کی خصوصیات ہے۔ پلے ایڈیشن میں بڑے پیمانے پر بیٹری ، بڑی اسکرین ، اور فنگر پرنٹ سپورٹ کو بجٹ میں پیک کیا جاتا ہے۔ انفنکس ہاٹ 10 پلے کے اندر 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری اسٹینڈ بائی پر 55 دن تک اور 13.8 گھنٹے گیم پلے کی پیش کش کے لئے مشتہر کی گئی ہے۔ جب آپ 5 to سے کم ہوجاتے ہیں تو ، بجلی کی بچت کے طریقوں سے بیٹری کی زندگی 2.7 گھنٹوں تک بڑھ سکتی ہے۔ کم طاقت والی 720P اسکرین اور چپ کے ساتھ ، سافٹ ویئر پاور مینجمنٹ کو یکجا کریں ، اور آپ آسانی سے ایک دن سے دو دن کی بیٹری حاصل کرسکتے ہیں۔ انفنکس ہاٹ 10 پلے اسکرین ایک ناقابل تسخیر 6.82 ”ہے ، اور یہ لمبے 20.5: 9 پہلو تناسب کو بھرتا ہے۔ اس کے نیچے ایک سادہ آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے ، بغیر کسی سخت گلاس کے۔ سامنے کے پینل میں آنسو کے سادہ نشان سے خون بہتا ہے۔ یہ 8MP فرنٹ کیمرا رکھنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ 13MP کے پیچھے کا سامنا کرنے

انفنکس ہاٹ 10 ایس اگلے مہینے پاکستان میں لانچنگ؛ یہاں ٹائم لائن ، چشمی ، اور متوقع قیمتوں کا تعین ہے

 ہاٹ 10 ایس شاید ان کی تازہ ترین ہاٹ 10 سیریز کا سب سے زیادہ جارحانہ قیمت والا انفنکس فون ہے۔ انفینکس نوٹ 10 پرو کے کزن میں ایک طاقتور چپ ، عمدہ بیٹری کی زندگی ، جواب دہ ڈسپلے ، اور اندراج کی سطح کی قیمت کے ل plenty کافی ذخیرہ موجود ہے۔ فون پہلے ہی متعدد بازاروں میں ڈیبیو کرچکا ہے ، اور اب اس کا رخ پاکستان کی طرف ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انفنکس ہاٹ 10 ایس پاکستان میں جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہورہا ہے۔ سرکاری طور پر فروخت شروع ہونے سے پہلے ہم ایک مختصر پری آرڈر ونڈو کی توقع کرتے ہیں۔ آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ اس ویلیو گیمنگ فون نے کیا پیش کش کی ہے۔ ہم ہاٹ 10 ایس کے اندر ہارڈ ویئر سے شروع کرتے ہیں۔ میڈیا ٹیک ہیلیو جی 85 فون کے مرکز میں ہے۔ 12 این ایم پروسیس پر بنایا گیا اور 2.0GHz پر کلک ہوا ، بینچ مارکس سے پتہ چلتا ہے کہ اس چپ نے اسنیپ ڈریگن 66x سیریز کو مات دیدی ہے۔ یہ سب 6000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری سے بیک اپ ہے۔ انفینکس نے ایک ہی چارج پر کم از کم 18 گھنٹے کے بلا تعطل گیم پلے کا وعدہ کیا ہے۔ بیٹری کی غیر معمولی سائز کے باوجود ، انفنکس ہاٹ 10 ایس میں تیز رفتار چارج کرنے کی خصوصیت کا فقدا