اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا۔
پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد سنیئر رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ اور پی ڈی ایم خواجہ آصف کی گرفتاری پر ردعمل کریں گے۔ حکومت کو خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا اور اگر ایس نہ کیا تم پھر ہم انہیں بتا دیں گے۔
مریم نوازنے کہا کہ خواجہ آصف کو کہاگیا آپ نوازشریف کے بیانئےسے پیچھے ہٹ جائیں کیسز پندرہ دن میں ختم کر دیے جائیں گے۔ خواجہ آصف نےمجھے بلای اور کہا نوازشریف کےساتھ اوربیانیےکےساتھ کھڑاہوں۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کوگلی سےنیب نے گرفتار کیا۔ نیب نے دہشت گردوں کے طرح لوگوں کو گھروں سے اٹھالیا۔ قوم ایک بار پھر عدلیہ پر نظرجماکر بیٹھی ہے۔سپریم کورٹ نے نیب کوسیاسی انجینرنگ کا ادارہ کہتی ہے۔ حکومت بہت بری طرح ڈر گئی ہے، اب شکست کےخوف کو سامنے رکھتے ہوئے ایسےاقدام کئے جارہےہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: آمدنی سے زائد اثاثے؛ نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا
ان کا کہنا تھا کہ میرےساتھ موجود لوگ ظلم اور ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔ میرےپاس پنجاب اسمبلی کے160 میں 149 استعفے آچکےہیں۔
پیپلز پارٹی کی سینٹر ایگزیکیٹیو کمیٹی میں اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کے فیصلے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ سب ذرائع سے چلنے والی خبریں ہیں، جب تک پیپلز پارٹی اور ان کے چیئرمین بلاول بھٹو باضاطہ اعلان نہیں کرتے اس پر بات نہیں کروں گی۔
Comments
Post a Comment