Skip to main content

بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے، وزیراعظم

 ساہیوال: وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو مولانا کہنا دین کی توہین ہے جب کہ بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے۔


ساہیوال میں تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت مل کر پارلیمنٹ چلاتے ہیں، انہوں نے پہلے دن سے پارلیمنٹ کو این آر او مانگنے کیلئے استعمال کیا، پارلیمنٹ کے اندر عوامی مفاد کی جو بحث ہونا چاہیئے تھی وہ نہیں ہو سکی، اپوزیشن کے نامور ڈاکوؤں کی تنقید کو اعزاز سمجھنا چاہئیے، اپوزیشن اگر میری تعریف کرے تو میں اپنی توہین سمجھوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیل ہی ہونا تھا، سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں، ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے، یہ سب پارٹی کو اکٹھا رکھنے کیلئے حکومت جانے کی تاریخیں دیتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کرپٹ آدمی ہیں اور ان کو مولانا کہنا علماء کی توہین ہے، فضل الرحمان مدارس کے بچوں کو استعمال کر کے ارب پتی بنے، وہ خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے ابھی سے ریٹ لگنا شروع ہو چکے ہیں، ہمیں معلوم ہے کونسا سیاسی لیڈر پیسے لگا رہا ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ پیسہ لگا کر سینیٹر بننے والا پیسہ نہیں بنائے گا،  سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلیٹنگ کیلئے آئینی ترمیم کا رہے ہیں، کرپشن کو روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ  کہ فارن فنڈنگ میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں، سب کو پتا ہے کہ اسامہ بن لادن نے کس کو پیسے دئیے تھے، اکاونٹس کی اسکروٹنی ہوئی تو تحریک انصاف کے اکاونٹس شفاف نکلیں گے، ہم نے الیکشن کمیشن میں 40 ہزار اکاونٹس کا ڈیٹا دیا ہے، چیلنج کرتا ہوں یہ جماعتیں ایک ہزار اکاونٹس کی تفصیلات بھی نہیں دے سکتیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی پشت پناہی کے بغیر سرکاری زمینوں پر قبضہ نہیں ہو سکتا، مریم نواز نے غیر قانونی کھوکھر پیلس پر کھڑے ہو کر قبضہ مافیا سے اظہار یکجہتی کیا، کھوکھر برادران نے 130 کروڑ کی سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا، خود کو مستقبل کا لیڈر کہنے والی مریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کر رہی ہیں، ان کے دور میں ہر سیاسی رہنماء نے سرکاری زمینوں پر قبضے کئے، جب ملک کا ایک وزیراعظم قبضہ گروپس کی پشت پناہی کرے تو باقی کسی کو کون روکے گا، بڑے بڑے ڈاکووں اور قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جس فورم پر اپوزیشن کے خلاف فیصلہ آئے وہ اس کو نہیں مانتے، نیب ان کی کرپشن پکڑ رہی ہے یہ نیب کو بھی نہیں مانتے، ماضی میں یہ ججز سے اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے رہے، (ن) لیگ نے مرضی کا فیصلہ نہ آنے پر سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔

عمران خان نے لاہور میں قبضے کی زمین پر تعمیر کردہ کھوکر پیلس گرانے پر عثمان بزدار کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنا اور قبضہ گروپ کے محل گرانا یہ ہوتی ہے تبدیلی، لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کی پشت پر نواز شریف اور اس کی حکومت کھڑی تھی، میں نے وہ محل گرتے دیکھا، لوگ پوچھتے ہیں تبدیلی کہاں ہے تو یہ ہوتی ہے تبدیلی۔

بعد ازاں ساہیوال میں ہی لنگر خانے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں یہ پی ٹی آئی کو پھنساتے ہوئے خودپھنس گئے ہیں، تمام پارٹیوں کی فنڈنگ سے متعلق تحقیقات سے پتہ چل جائے گا کہ پیسہ کہاں سے آتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بتائیں انہوں نے اربوں کی جائیدادیں کہاں سے بنائی ہیں، مولانا کہتے ہیں نیب کون ہوتی ہے مجھے بلانے والی، کیا یہ قانون سے بالاتر ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے بھی سینیٹ الیکشن میں پیشکش کی گئی تھی، یہ کس قسم کی جمہوریت ہے جس میں پیسے لے کر ووٹ بیچے جائیں، عوام حکومت کی کرپشن کے خلاف نکلتی ہے نہ کہ تحفظ کیلئے، عوام کو بے وقوف سمجھنے والے خود بےوقوف ہوتے ہیں جب کہ یہ پارٹی کو اکٹھا کرنے کے لئے کہتے ہیں حکومت آج یا کل جارہی ہے، پی ڈی ایم مجھے بیلک میل کرنے کی کوشش کررہی تھی لیکن ناکام ہوئی۔


Comments

Popular posts from this blog

سام سنگ امریکہ میں ریڈ گیلکسی نوٹ 20 اور وائٹ زیڈ فلپ 5 جی لاتا ہے

 سیمسنگ نے اگست میں واپس گلیکسی نوٹ 20 اور گلیکسی زیڈ پلٹ 5 جی اسمارٹ فونز کو متعارف کرایا تھا ، لیکن اب ان میں سے ہر ایک کے لئے ایک اور رنگ شامل کرکے ان کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے۔ ابتدائی طور پر جنوبی کوریا میں لانچ کیا گیا ، صوفیانہ ریڈ سام سنگ گلیکسی نوٹ20 5 جی اور صوفیانہ سفید سیمسنگ کہکشاں زیڈ فلپ 5 جی اب امریکہ کی سربراہی میں ہیں۔       دونوں فونز خصوصی طور پر سیمسنگ یو ایس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور اصل رنگوں کے مقابلہ میں قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کمپنی کے پاس کافی تعداد میں فون موجود ہیں۔ 8 دسمبر تک ریڈ میں دیئے گئے نوٹ 20 دوسرے رنگوں کے آپشن سے زیادہ تیزی سے جہاز میں آجائے گا۔ وائٹ زیڈ فلپ 5 جی فون اپنے ساتھیوں کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے دستیاب ہے۔ اس کی شپنگ کی تاریخ "7 دسمبر تک" ہے ، جو صوفیانہ کانسی اور صوفیانہ گرے رنگ کی نوکریوں سے ایک دن پہلے ہے۔ گلیکسی نوٹ20 5 جی کی قیمت 850. ہے ، لیکن آپ اسے تجارت کے قابل آلات کے ساتھ 250 ڈالر تک لے جا سکتے ہیں۔ گلیکسی زیڈ فلپ 5 جی کی قیمت $ 1،450 ہے لیکن مناسب ٹریڈ ان فون کے ساتھ فون $ 1،...

الٹرا سستی ریئلیم سی 20 ہیلیو جی 35 کے ساتھ باضابطہ ہے ، بڑی 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے

 ریئلیم نے اپنے سستی سی لائن اپ سے ایک نیا فون متعارف کرایا ہے ، اور فون دیکھنے والی پہلی مارکیٹ ویتنام ہے۔ ریئلیم سی 20 ہیلیو جی 35 چپ سیٹ ، ایک بڑی بیٹری اور پشت پر ایک ہی کیمرہ کے ساتھ آتا ہے۔ سی 20 6.5 ”ایل سی ڈی ایچ ڈی + ریزولوشن کے ساتھ آتا ہے ، جو ریئلم سی فونز کا معمول کی بات ہے۔ اس میں ایک خوبصورت 5MP سیلفی کیمرا کے لئے اوپر ایک واٹروڈپ نشان ہے۔ پشت پر ، ایک بہت بڑا مربع جزیرہ ہے جو ایک تنہا 8MP شوٹر کی میزبانی کرتا ہے ، جس میں صرف ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔ اسپیکر بھی پیٹھ پر ہے ، جبکہ نیچے میں 3.5 ملی میٹر آڈیو جیک ، ایک مائکروفون ، اور ایک مائکرو یو ایس بی پورٹ (افسوس کی بات ہے ، ہاں ، واقعی) کھیل ہے۔     ہوسکتا ہے کہ اس بندرگاہ کی تاریخ ہوسکتی ہے ، لیکن کم از کم Realme نے 5000 ایم اے ایچ پاور سیل کے ذریعہ صورتحال کو بچایا۔ فون اینڈروئیڈ 10 اور 2 جی بی ریم کے ساتھ آتا ہے۔ مائکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ میں 32 جی بی اسٹوریج مزید قابل توسیع ہے۔ ریئلیم سی 20 پہلے ہی کچھ مقامی خوردہ فروشوں کو دو رنگوں میں بلیو یا بلیک میں فروخت کے لئے دستیاب ہے۔ قیمت VND2،490،001 ہے (یعنی ...

اوپو ایف 19 پرو اور ایف 19 پرو + 5 جی سپیکس اور قیمتیں لیک ہوگئیں۔ AMOLED اسکرینز اور بہتر کیمروں کے ساتھ جلد آرہا ہے

 اوپو جلد ہی ایف سیریز سیریز کی ایک نئی لائن لے کر سامنے آرہا ہے۔ آئندہ سیریز میں کم از کم دو ماڈل پیش کیے گئے ہیں: اوپو ایف 19 پرو پلس 5 جی اور ایف 19 پرو ، ابتدائی سرکاری ٹیزرز پر مبنی۔ لانچ ہونے سے پہلے ہی دونوں فونز کے سسٹم اور ڈیزائن کی تفصیلات آن لائن لیک ہوگئ ہیں۔ اپنے خوردہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ، فون لیکر سوڈانشو امبھور نے ٹویو کو اوپو ایف 19 پرو اور ایف 19 پرو + دونوں کے لئے تفصیلات بتائیں۔ یہ چشمی اور قیمتوں کا تعین سلیش لیکس پر بھی ہوا۔ میڈیا ٹیک ہیلیو پی 95 - پچھلے سال کے شروع سے ایک وسط رینج چپ - اور ایف 19 پرو میں 4310 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ آلہ 30W سے زیادہ تیزی سے چارج کرتا ہے اور اس میں 6GB میموری اور 128GB اسٹوریج ہے۔ ہم ایک مکمل ایچ ڈی ریزولوشن اور ایک ڈسپلے آپٹیکل فنگر پرنٹ اسکینر والی 6.4 ”چھید سے چھڑی والی AMOLED اسکرین دیکھ رہے ہیں۔ اوپو قیمت کی فہرست میں آنے والے اضافے کا سامنے والا کیمرہ اب کارٹون ہول شوٹر کے طور پر آتا ہے اور اس کے اندر 16 ایم پی سینسر ہے۔ ایک پیش قیاسی کواڈ کیمرا کی تلاش کرنے کے لئے اوپو ایف 17 پرو کے جانشین کو پلٹائیں: ایک 48 ایم پی...