Skip to main content

کابینہ نابینا ہے جو آئین نہیں پڑھ سکتی، صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کریں گے، پیپلز پارٹی

  کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سینیٹر شیری رحمن اور رضا ربانی نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا ہے کہ کابینہ نابینا ہے جو آئین پڑھ نہیں سکتی۔


یہ بات رہنماؤں نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت اداروں کے ساتھ کھیل رہی ہے، اکتوبر 2020ء میں کابینہ نے آئینی ترمیم کے لیے بل لانے کی منظوری دی، پھر اسی کابینہ نے صدر کو ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دے دی اور اب صدر کی جانب سے غیر آئینی آرڈیننس کی بھی منظوری دے دی گئی، وفاقی کابینہ نابینا ہے جو آئین پڑھنے اوراس پرعمل کرنے سے قاصرہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ ترمیمی بل سے متعلق پی پی قیادت سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، حکومت نے اپوزیشن قیادت سے بھی اس حوالے سے کوئی ڈائیلاگ نہیں کیا، عجیب آرڈیننس ہے کہ ابھی لاگو ہے، اگر سپریم کورٹ خلاف فیصلہ دے تو لاگو نہیں ہوگا اور اگر فیصلہ الیکشن کے بعد مخالف آگیا تو کیا سینیٹ کا پورا انتخابی عمل دوبارہ ہوگا؟
یہ بھی پڑھیں : صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، ہم آئین کے تحت کام کریں گے، فضل الرحمان

رضا ربانی نے کہا کہ قانون میں گنجائش موجود ہے کہ اس آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکے، ایسے آرڈی ننس کی کہیں مثال نہیں ملتی جو سپریم کورٹ کے حکم سے مشروط ہو۔

سینیٹ میں پی پی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ حکومت سینیٹ الیکشن سے ایک ماہ پہلے ترمیمی بل کیوں لے آئی ؟ سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس راتوں رات لایا گیا، اس طرح آرڈیننس لانا آئین اور پارلیمان پر حملہ ہے، یہ پارلیمان کو آرڈیننس فیکٹری بنارہے ہیں، آئین میں تبدیلی کرنا پارلیمان کا کام ہے اور حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں کہ وہ آئینی ترمیم پاس کرواسکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن ریفرنس کا فیصلہ جو بھی آیا کھلے دل سے تسلیم کریں گے، شاہ محمودقریشی

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو آئینی بحران سے دوچار کردیا، اس آرڈیننس سے آئینی بحران پیدا ہوسکتا ہے جب معاملہ عدالت میں ہے تو راتوں رات آرڈیننس جاری کرنا الیکشن کو مشکوک بنانے کے مترادف ہے، اس آرڈیننس سے سیاست کی بو آرہی ہے، ہم اسے چیلنج کریں گے۔


Comments

Popular posts from this blog

سام سنگ امریکہ میں ریڈ گیلکسی نوٹ 20 اور وائٹ زیڈ فلپ 5 جی لاتا ہے

 سیمسنگ نے اگست میں واپس گلیکسی نوٹ 20 اور گلیکسی زیڈ پلٹ 5 جی اسمارٹ فونز کو متعارف کرایا تھا ، لیکن اب ان میں سے ہر ایک کے لئے ایک اور رنگ شامل کرکے ان کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے۔ ابتدائی طور پر جنوبی کوریا میں لانچ کیا گیا ، صوفیانہ ریڈ سام سنگ گلیکسی نوٹ20 5 جی اور صوفیانہ سفید سیمسنگ کہکشاں زیڈ فلپ 5 جی اب امریکہ کی سربراہی میں ہیں۔       دونوں فونز خصوصی طور پر سیمسنگ یو ایس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور اصل رنگوں کے مقابلہ میں قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کمپنی کے پاس کافی تعداد میں فون موجود ہیں۔ 8 دسمبر تک ریڈ میں دیئے گئے نوٹ 20 دوسرے رنگوں کے آپشن سے زیادہ تیزی سے جہاز میں آجائے گا۔ وائٹ زیڈ فلپ 5 جی فون اپنے ساتھیوں کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے دستیاب ہے۔ اس کی شپنگ کی تاریخ "7 دسمبر تک" ہے ، جو صوفیانہ کانسی اور صوفیانہ گرے رنگ کی نوکریوں سے ایک دن پہلے ہے۔ گلیکسی نوٹ20 5 جی کی قیمت 850. ہے ، لیکن آپ اسے تجارت کے قابل آلات کے ساتھ 250 ڈالر تک لے جا سکتے ہیں۔ گلیکسی زیڈ فلپ 5 جی کی قیمت $ 1،450 ہے لیکن مناسب ٹریڈ ان فون کے ساتھ فون $ 1،...

الٹرا سستی ریئلیم سی 20 ہیلیو جی 35 کے ساتھ باضابطہ ہے ، بڑی 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے

 ریئلیم نے اپنے سستی سی لائن اپ سے ایک نیا فون متعارف کرایا ہے ، اور فون دیکھنے والی پہلی مارکیٹ ویتنام ہے۔ ریئلیم سی 20 ہیلیو جی 35 چپ سیٹ ، ایک بڑی بیٹری اور پشت پر ایک ہی کیمرہ کے ساتھ آتا ہے۔ سی 20 6.5 ”ایل سی ڈی ایچ ڈی + ریزولوشن کے ساتھ آتا ہے ، جو ریئلم سی فونز کا معمول کی بات ہے۔ اس میں ایک خوبصورت 5MP سیلفی کیمرا کے لئے اوپر ایک واٹروڈپ نشان ہے۔ پشت پر ، ایک بہت بڑا مربع جزیرہ ہے جو ایک تنہا 8MP شوٹر کی میزبانی کرتا ہے ، جس میں صرف ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔ اسپیکر بھی پیٹھ پر ہے ، جبکہ نیچے میں 3.5 ملی میٹر آڈیو جیک ، ایک مائکروفون ، اور ایک مائکرو یو ایس بی پورٹ (افسوس کی بات ہے ، ہاں ، واقعی) کھیل ہے۔     ہوسکتا ہے کہ اس بندرگاہ کی تاریخ ہوسکتی ہے ، لیکن کم از کم Realme نے 5000 ایم اے ایچ پاور سیل کے ذریعہ صورتحال کو بچایا۔ فون اینڈروئیڈ 10 اور 2 جی بی ریم کے ساتھ آتا ہے۔ مائکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ میں 32 جی بی اسٹوریج مزید قابل توسیع ہے۔ ریئلیم سی 20 پہلے ہی کچھ مقامی خوردہ فروشوں کو دو رنگوں میں بلیو یا بلیک میں فروخت کے لئے دستیاب ہے۔ قیمت VND2،490،001 ہے (یعنی ...

اوپو ایف 19 پرو اور ایف 19 پرو + 5 جی سپیکس اور قیمتیں لیک ہوگئیں۔ AMOLED اسکرینز اور بہتر کیمروں کے ساتھ جلد آرہا ہے

 اوپو جلد ہی ایف سیریز سیریز کی ایک نئی لائن لے کر سامنے آرہا ہے۔ آئندہ سیریز میں کم از کم دو ماڈل پیش کیے گئے ہیں: اوپو ایف 19 پرو پلس 5 جی اور ایف 19 پرو ، ابتدائی سرکاری ٹیزرز پر مبنی۔ لانچ ہونے سے پہلے ہی دونوں فونز کے سسٹم اور ڈیزائن کی تفصیلات آن لائن لیک ہوگئ ہیں۔ اپنے خوردہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ، فون لیکر سوڈانشو امبھور نے ٹویو کو اوپو ایف 19 پرو اور ایف 19 پرو + دونوں کے لئے تفصیلات بتائیں۔ یہ چشمی اور قیمتوں کا تعین سلیش لیکس پر بھی ہوا۔ میڈیا ٹیک ہیلیو پی 95 - پچھلے سال کے شروع سے ایک وسط رینج چپ - اور ایف 19 پرو میں 4310 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ آلہ 30W سے زیادہ تیزی سے چارج کرتا ہے اور اس میں 6GB میموری اور 128GB اسٹوریج ہے۔ ہم ایک مکمل ایچ ڈی ریزولوشن اور ایک ڈسپلے آپٹیکل فنگر پرنٹ اسکینر والی 6.4 ”چھید سے چھڑی والی AMOLED اسکرین دیکھ رہے ہیں۔ اوپو قیمت کی فہرست میں آنے والے اضافے کا سامنے والا کیمرہ اب کارٹون ہول شوٹر کے طور پر آتا ہے اور اس کے اندر 16 ایم پی سینسر ہے۔ ایک پیش قیاسی کواڈ کیمرا کی تلاش کرنے کے لئے اوپو ایف 17 پرو کے جانشین کو پلٹائیں: ایک 48 ایم پی...